۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجہ الاسلام والمسلمین محسن دادسرشت تہرانی

حوزہ/ حجہ الاسلام والمسلمین محسن دادسرشت تہرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم علامہ شیخ نوروز علی نجفی ایک کامیاب عالم دین اور آیہ مبارکہ" الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا۔۔۔" کا مصداق تھے،آپ کا مدرسہ ان کامیاب مدارس میں شمار ہوتا ہے جہاں خدمتگذار علماء کی تربیت ہوتی ہے آپ کے شاگرد دنیا بھر میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ نوروز علی نجفی رہ کی وفات پر جامعہ المصطفی العالمیہ پاکستان کے سربراہ حجہ الاسلام والمسلمین محسن داد سرشت تہرانی زیدعزہ کا پیغام تسلیت؛ 

بسمہ تعالی 

ایسے لوگوں کو ان کے صبر کے صلے میں اونچے محل ملیں گے اور وہاں ان کا استقبال تحیت اور سلام سے ہو گا ( فرقان 75)
عالم ربانی اور خدمتگزار حجہ الاسلام والمسلمین استاد شیخ نوروز علی نجفی رہ نے تمام عمر طلاب کی تربیت اور علوم اہلبیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت میں گزاری ۔
میں اس موقع پر پاکستان کے مدارس دینیہ،علماء،مرحوم کے شاگردوں ، خانوادہ محترم اور خاص طور پر حجہ الاسلام محمد تقی نوروز کی خدمت میں تسلیت و  تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ 
مکتب مقدس اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں مرحوم کی سادہ زیستی،جھاد،جھد مسلسل اور صبر و استقامت علماء و طلاب کے لیئے اسوہ اور نمونہ عمل ہے ۔
مرحوم کامیاب عالم دین اور آیہ مبارکہ" الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا۔۔۔" کا مصداق تھے ان کا مدرسہ ان کامیاب مدارس میں شمار ہوتا ہے جہاں خدمتگذار علماء کی تربیت ہوتی ہے آپ کے شاگرد دنیا بھر میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں 
عاش سعیدا و مات سعیدا 
میں پورے اخلاص اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مرحوم کو معصومین علیہم السلام کے جوار میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے شاگردوں اور خانوادہ محترم کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے 

محسن دادسرشت تہرانی 
نمائندہ جامعہ المصطفی العالمیہ در پاکستان

علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر سربراہ جامعہ المصطفی العالمیہ پاکستان کا تعزیتی پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .